وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ بھی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ حکام بار بار کابل کو خبردار کر رہے ہیں، گزشتہ چند روز قبل ہونے والے حملے میں بھی افغان شہری ملوث پائے گئے اور اب اسلام آباد کے دھماکے میں بھی شواہد افغان شہریوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ چاہے کابل ذمہ داری تسلیم کرے یا نہ کرے، اس شہادت کے شواہد پوری دنیا کے سامنے واضح ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں جنگیں جیتیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، اور دہشت گردی کے پیچھے کارفرما عناصر کا تعاقب زمین کے آخری کونے تک کیا جائے گا۔


