انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں چار اوورز کم کرا سکی، جس پر ٹیم کو ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپتان شاہین آفریدی نے میچ ریفری کی جانب سے عائد جرمانہ قبول کر لیا ہے، جس کے بعد کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی اور سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔


