صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے
وہ رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 30 نومبر مقرر تھی۔


