محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ،سری لنکن ٹیم سے ملاقات

Date:

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی پریکٹس دیکھنے کے ساتھ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔محسن نقوی نے اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے گفتگو کی۔

محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کو ذمہ داری اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پریکٹس کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

سری لنکا کےخلاف سلو اوور ریٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم پرفیس کا20 فیصدجرمانہ عائد

ان کے مطابق سری لنکن ٹیم کی موجودگی امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست کی علامت ہے، جبکہ پوری قوم ان کے خلوص اور محبت کی قدر کرتی ہے۔

محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں، مگر پاکستان کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل شیڈول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیےآج سینیٹ میں پیش کیا جائےگا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف آج سینیٹ کے اجلاس میں...

جسٹس امین الدین خان نےوفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے پاکستان کی پہلی وفاقی...

مزید استعفے آئیں گے اور وہ بھی منظور ہونگے،فیصل واؤڈا کی پیش گوئی

سینیٹر فیصل واؤڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ...

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی...