سینیٹر فیصل واؤڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہیں، جو استعفے موصول ہو رہے ہیں وہ فوری طور پر منظور کیے جائیں گے اور مزید استعفے بھی آئیں گے جنہیں فوراً قبول کیا جائے گا۔
ان کے مطابق استعفیٰ دے کر کسی نے کوئی غیر معمولی قدم نہیں اٹھایا کیونکہ کئی افراد کی سروس میں ویسے بھی زیادہ وقت باقی نہیں تھا۔
اپنے بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے جس ہلچل کی وہ نشاندہی کر رہے تھے، وہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی ناکام کوشش تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے سے کوئی بڑا تیر نہیں چلا اور اصل صورتحال واضح ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا اور قوم سمجھ چکی ہے کہ کون کس جماعت کا سہولت کار تھا۔


