آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ اور بنوں میں کیں، پہلی کارروائی باجوڑ میں کی گئی جہاں آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سجاد عرف ابوذر سمیت گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا
سکیورٹی فورسز نے بنوں میں بھی ایک بڑی کارروائی کی جس کے دوران مزید بارہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خوارج کو ٹھکانے لگانے کیلئے پرعزم ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق عوام کے تحفظ کیلئے فورسز ہر محاذ پر سرگرم ہیں،غیر ملکی پشت پناہ یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا
اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے پندرہ دہشت گرد وں کو جہنم واصل کیا تھا ،،ہلاک دہشتگردوں میں گروہ کا مرکزی سرغنہ غلام محسود بھی شامل ہے


