پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

Date:

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے ناقابلِ شکست 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندیں پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فخر زمان نے 45 رنز کی اہم باری کھیلی جبکہ صائم ایوب 22 اور صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا ایک رن اور بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی مراحل میں عثمان خان نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے پچ کو روایتی پنڈی پچ سے مختلف قرار دیا تھا جبکہ سکندر رضا نے سیریز کے لیے بھرپور جوش کا اظہار کیا تھا۔ میچ کے دوران رات کی اوس نے بیٹنگ کو قدرے آسان بنا دیا جس کا فائدہ پاکستانی بلے بازوں نے بھرپور اٹھایا۔

پاکستان الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔

گرین شرٹس کی یہ فتح سیریز میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے کے ساتھ حریف ٹیموں کے لیے واضح پیغام بھی ہے کہ میزبان ٹیم بہترین فارم میں میدان میں اتری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...

سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں،15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...

ایف سی بلوچستان نارتھ کی 68 ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی...