اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Date:

اسلام آباد: اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

نئے نرخوں کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر 2024 کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے ہوگی، جو گزشتہ ماہ نومبر میں 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے تھی۔

نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے مقرر تھی، تاہم دسمبر میں ہونے والا اضافہ صارفین کے لیے نمایاں بوجھ ثابت ہو رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور...

لاہورمیں آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی

لاہور: آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا...