گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے فروغ پانے لگا

Date:

گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ جدید آئی ٹی سروسز، تربیت یافتہ نوجوانوں اور وسیع تر کنیکٹیویٹی نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی شعبےکی ترقی میں ایس سی او (اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن) کا کردار انتہائی کلیدی اور قابلِ تحسین ہے، جو دور دراز پہاڑی علاقوں میں بھی جدید ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے۔ ایس سی او کی جانب سے مسلسل توسیعی منصوبے اس ترقی کی مضبوط بنیاد بن رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہیں، جو سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوان فری لانسرز اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیولپمنٹ اور دیگر ڈیجیٹل سروسز عالمی معیار کے مطابق فراہم کر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے یہ ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان قائم کر چکے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کے کلائنٹس انہیں اپنی پروجیکٹس کے لیے ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان عالمی منڈی میں کام کر کے پاکستان اور گلگت بلتستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل شعبے کی یہ ترقی نوجوانوں کے لیے نئے روزگار، خطے کے لیے معاشی بہتری اور ملک کے لیے مالی استحکام کی نوید بن رہی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کا یہ ابھرتا ہوا انقلاب مستقبل میں گلگت بلتستان کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا اہم ستون بنا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یورپی یونین نے یوکرین پر 187 ارب یورو سے زائد خرچ کیے، خارجہ امور یورپی یونین

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی...

حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلی پر غور

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق...

بنوں:اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی سرکاری گاڑی پر...