اسلام آباد کے ایچ نائن میں واقع نمل یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشنز (آئی آر) ڈیپارٹمنٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین طلباء زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے دھماکے کے بعد طلباء کو چھٹی دے دی
اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے بتایا کہ دھماکا شام تقریباً 4 بجے ہوا اور اس کی بنیادی وجہ گیس لیکیج اور شارٹ سرکٹ تھی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یونیورسٹی موسم گرما میں گیس کنکشن بند کر دیتی ہے اور موسم گرما کے اختتام پر دوبارہ کنکشن آن کر دیا جاتا ہے۔ آج ساڑھے تین بجے گیس کنکشن آن کیا گیا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔


