اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

Date:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ تقاضا الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت لازمی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام اراکین اپنے، شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے مقررہ تاریخ تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ سیکشن 137 کی ذیلی شق (2) کے مطابق مقررہ تاریخ تک گوشوارے نہ جمع کروانے والے ارکان کے نام الیکشن کمیشن عوام کے سامنے شائع کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ ارکان کی پارلیمنٹ یا اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، اور معطلی کے دوران وہ کسی بھی پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اراکین اسمبلی کے لیے فارم ’بی‘ الیکشن کمیشن کے دفاتر، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گل پلازہ سانحہ: دو دکانوں سے برآمد لاشوں کا ڈی این اے ممکن نہیں، پولیس سرجن کا بیان

کراچی کے گل پلازہ میں واقع سانحے کے حوالے...

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلادیش بھارت نہ جانے کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کی جائے گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فیصلہ کیا...

لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک طالبہ...