ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

Date:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید کیلئے وہ ہمیشہ دستیاب ہیں، لیکن یہ قابلِ قبول نہیں کہ کوئی دن رات افواجِ پاکستان کو نشانہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رویے کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

باغبانپورہ میں پیپلز پارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر نازک دور سے گزر رہا ہے، اس لیے پوری قوم خصوصاً سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے وہ طویل عرصے سے خبردار کرتے آئے ہیں کہ دہشت گرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس پر حملے کرکے افغانستان فرار ہوجاتے ہیں، جہاں سے انہیں مدد بھی ملتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی چیلنجز بھی درپیش ہیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ عناصر سنگین حالات میں اداروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اپنی ہی جماعت کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے۔ "ہم سیاسی تنقید سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ کیا کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں اور ہم خاموش رہیں؟” انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی سازش ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھائے جائیں، مگر پیپلز پارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر زور

گلگت: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار...

شمالی وزیرستان: خوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد سے مدرسے میں دھماکہ، 2 بچے شہید، 8 زخمی

میری علی،شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں...