ژوب میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے حکمت عملی پر غور

Date:

ژوب: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی نارتھ، قبائلی عمائدین، سرکاری اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کچہری کا مقصد ژوب کے عوامی مسائل کے حل اور امن و ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ آئی جی ایف سی نارتھ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن اور اتحاد سے گزرتا ہے، اور عوام کو متحد رہ کر دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانا ہوں گی۔

انہوں نے قبائلی عمائدین کے کردار کو علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے اور امید ہے کہ حکومت بلوچستان عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کو حل کرے گی۔ کچہری میں علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔

شرکاء نے مشترکہ طور پر کہا کہ بلوچستان کی دیرپا ترقی کے لیے حکومت، سیکیورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا تعاون ناگزیر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...