فیلڈ مارشل عاصم منیرکثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر ہیں،برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کا اعتراف

Date:

فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے ایک نیا مگر پیچیدہ دور کھول دیا ہے، جہاں توازن قائم رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں میں سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کا اعزاز بھی پاکستان کے عسکری سربراہ کو حاصل رہا۔

برطانوی جریدے کے مطابق پاکستان کی قیادت نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط برقرار رکھتے ہوئے مڈل پاور سفارتکاری کی کامیاب مثال قائم کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدلتے عالمی ماحول میں پاکستان کی سفارتکاری کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا اور مختلف عالمی قوتوں کے ساتھ توازن برقرار رکھا۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ پاکستان کے لیے مؤثر ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو سفارتی کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے لیے مڈل پاور کا کردار توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، کیونکہ وہ بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے اندازِ سیاست سے ہم آہنگ ہونے میں ناکام رہا، جس کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ...

ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور ضبط کیے گئے سامان کی سپرداری کاکیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے یوٹیوب...

آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے,قومی ائیرلائن کو دوبارہ عظیم بنائیںگے، عارف حبیب

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا...