ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور ضبط کیے گئے سامان کی سپرداری کاکیس،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Date:

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے یوٹیوب اکاؤنٹس اور ضبط کیے گئے سامان کی سپرداری سے متعلق کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا۔

ضلع کچہری لاہور میں دورانِ حراست ضبط کیے گئے اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل اور موبائل فونز سپرداری پر دینے کی درخواست مسترد کر دی، تاہم جامع تلاشی کے دوران برآمد ہونے والی 19 اشیاء ڈکی بھائی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے حکم کے مطابق واپس کی جانے والی اشیاء میں بینکنگ کارڈز، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ بیگ، گو پرو کیمرہ اور دیگر ذاتی سامان شامل ہے۔

فریقین اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے بعد ازاں سنایا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یوٹیوبر سعد الرحمان اب تک آٹھ ویڈیوز اپلوڈ کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا نواز رشتۂ...

آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے,قومی ائیرلائن کو دوبارہ عظیم بنائیںگے، عارف حبیب

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا...