فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد دی

Date:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ خوشیوں کے اس موقع کو منایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بانیٔ پاکستان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کے دوران قومی ترقی اور سلامتی کے لیے پاکستانی مسیحیوں کی خدمات کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت مساوی مواقع کی فراہمی اور آئین میں درج مشترکہ اقدار میں مضمر ہے، جو قوم کو متحد رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کی شان،ناردرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بی ایم ٹی بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ تقریب

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ناردرن لائٹ انفنٹری...

پاکستان کئی برسوں بعد2025 میں دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا: دی ڈپلومیٹ

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو ایک بار...

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد...

ایرانی پاسداران انقلاب فورسز کا خلیج میں ایندھن سمگلنگ کرنے والا جہاز ضبط کرنے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج کے علاقے میں...