بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو حال ہی میں ایک مداح کے طنز کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے سیلفی لینے سے انکار کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہاردک پانڈیا گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کا ہاتھ تھامے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکل رہے تھے، کہ اسی دوران مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا۔ ہاردک نے سب سے پہلے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان جا کر متعدد افراد کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ تاہم ایک مداح مسلسل انہیں سیلفی کے لیے پکار رہا تھا، جس پر ہاردک نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ “لے تو لی، اور کتنی لوگے؟”۔ اس واقعے نے نہ صرف ہاردک پانڈیا کی مقبولیت اور مداحوں کے ساتھ تعلق کو اجاگر کیا بلکہ ان کے مزاحیہ اور حقیقت پسندانہ انداز کو بھی سامنے لایا، جو ان کے فینز کے لیے دلچسپی کا باعث بنا۔
سیلفی لینے سے انکار پر مداح ہاردک پانڈیا پر برہم، کہا ’بھاڑ میں جا‘
Date:


