گلگت بلتستان انتخابات،انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان

Date:

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں عوام اس ماہ کے اختتام تک اپنے ووٹ کا اندراج اور کوائف کی تصدیق و درستگی کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو موخر کیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں جنرل اور بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مکمل آئینی و قانونی اختیار رکھتا ہے، تاہم بعض عناصر اس حوالے سے بلاجواز غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے باقاعدہ قانون موجود ہے اور یہ انتخابات ہر صورت کرائے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بلدیاتی نظام کے ذریعے 21 سالوں سے محرومیوں کا شکار حق نمائندگی ہر حال میں دیا جائے گا۔

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان تاجکستان سرحد پر مسلح جھڑپ,5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان اور تاجکستان کے مابین  بھی سرحدی دراندازیوں کے...

نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی: فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...

امام مسجد صاحبان کیلئےپنجاب حکومت کا بڑا اقدام،ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ

لاہور میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی...

کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے پانچ کارندے مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں...