مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز دعویٰ: عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کے کہنے پر ہوا

Date:

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے قتل کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو چالیس سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ کے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو اسے سالگرہ کا تحفہ قرار دیا۔

مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو ڈرامہ باز شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد لاش کے لیے چندہ مانگا گیا اور بعد ازاں ان کی اہلیہ کی میت پر بھی واویلا مچایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاش پاکستان بھیجنے کے نام پر دنیا بھر سے لاکھوں پاؤنڈ اکٹھے کیے گئے حالانکہ عمران فاروق کے اہلخانہ سے کوئی رابطہ تک نہیں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے پاس تکیے اور دفاتر سے لاکھوں پاؤنڈ نکل آئے مگر عمران فاروق کی اہلیہ کے لیے چند ہزار پاؤنڈ بھی موجود نہیں تھے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ خود جنازے کے موقع پر موجود تھے جہاں الطاف حسین نے مسجد میں کیمرے کی اجازت نہ ہونے کے باوجود تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو اصل قاتلوں کا علم تھا اسی لیے بچوں کو کئی دن تک چھپا کر رکھا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے عمران فاروق کے بچوں سے اپیل کی کہ وہ انصاف کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور مقدمہ دائر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے جس نے تعلیم، تربیت اور شہر کو تباہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور کراچی کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لے جانے کا عزم رکھتے ہیں، جبکہ آخر میں انہوں نے الطاف حسین کو کھلا چیلنج دیا کہ وہ سامنے آکر بات کریں کیونکہ یہ تو صرف ٹریلر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کر دی، وجہ سامنے آگئی

بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی نے ماضی میں...

بھارت: پالتو کتے کی بیماری پر دو بہنوں نے جان دے دی

بھارت کے لکھنو شہر کے ڈوڈا کھیڑا جلالپور علاقے...

اسلام آباد: یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: یکم جنوری سے شہر میں بغیر ایم...

قومی اداروں پر حملوں پر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی انتہا پسندی چھوڑ دے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا...