کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

Date:

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 8 سالہ بچہ  دلبر علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پیش آیا اور بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جاں بحق بچے کا والد مزدوری کرتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کورنگی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ کھلے گٹر میں گر گیا۔ بچے کے چچا نے فوری طور پر اسے مین ہول سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کے ساتھ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کی ایران کو میزائل پروگرام بحال کرنے پر دوبارہ حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز خبردار...

خبردار سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے،سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے...

یوکرین کا روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرڈرون حملہ

روسی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی...