ملک کی دفاع کریں گے،وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا: نائب صدر کا اعلان

Date:

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک اپنے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور وینزویلا کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے آئینی صدر ہیں اور عوام کو چاہیے کہ وہ صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد وینزویلا اپنی خودمختاری اور قدرتی وسائل کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کو امریکا چلائے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

اس سے قبل فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر مادورو کے خلاف کرمنل الزامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا جس میں فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، اور اسے امریکی فوجی قوت کا ایک شاندار اور غیر معمولی مظاہرہ قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چکوال کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،5 جاں بحق 27زخمی

تلہ گنگ میں جی ٹی روڈ پر کوٹ پٹھان...

کسی کی سیاست اور ذات پاکستان سے بڑھ کر نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل...

سپریم لیڈر عوام اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم...