Home متحدہ عرب امارات کا ہر صورت صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال رکھنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا ہر صورت صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال رکھنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر فلسطین کےکاز کوپس پشت ڈالتے ہوئے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات ہر صورت بحال رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے۔یو اے ای کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاش نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 3 ماہ مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ اسٹریٹیجک نوعیت کے فیصلے کی بنیاد پر قائم کیے تھے اور اس لیے انہیں غزہ میں جاری جنگ کے باوجود اور ہر صورت برقرار رکھا جائے گاانور قرقاش نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ اسٹریٹجک بنیادوں پر لیا گیا تھا اور اسٹریٹجک نوعیت کے فیصلے جلدی تبدیل نہیں کیے جاتے۔
انہوں ںے کہا کہ اسٹریٹجک نوعیت کے فیصلے طویل مدتی ہوتے ہیں اس لیے غزہ جنگ کا ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔