چین اور روس صرف امریکا سے ڈرتے ہیں ،ٹرمپ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر روس اور چین کو نیٹو سے کسی قسم کا خوف نہیں، کیونکہ یہ دونوں ممالک دراصل صرف امریکہ سے ہی خائف ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو آج پورا یوکرین روس کے قبضے میں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ نیٹو کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، چاہے نیٹو ممالک ان کے ساتھ نہ بھی ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی مداخلت کے باعث نیٹو رکن ممالک نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا اور امریکہ نے عالمی سطح پر ایک مؤثر اور اہم کردار ادا کیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اکیلے آٹھ جنگوں کا خاتمہ کرایا، تاہم ناروے کی جانب سے انہیں نوبل امن انعام نہ دینا ایک احمقانہ فیصلہ تھا، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں زندگیاں بچیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...