توشہ خانہ کیس نواز شریف کے ضبط اثاثے واپس کئے جائیں، احتساب عدالت کا حکم

Date:

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سال دو ہزار بیس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ عدالت نے نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔ عدالت نے لاہور میں سولہ سو پچاس کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسڈیز اور لینڈ کروزر گاڑیاں نواز شریف کو واپس لوٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ رواں سال نومبر میں نواز شریف نے وطن واپس آ کر خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...