کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردار ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھٹو کی پارٹی بلوچستان سے بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عزت کے لئے سیاست کرتے ہیں یوم تاسیس کا جلسہ شاندار ہوگا پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سرداروں نے بلوچستان میں ترقی نہیں کرائی ۔۔دو تین سردار 70 سال سے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔اس موقع پر بلوچ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کا جلسہ ثابت کرے گا کہ بلوچستان کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اوربلاول بھٹو کو اگلے وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیںہ
پاکستان پیپلز پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو کوئٹہ میں منایا جائے گا
Date: