پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی اعظم خان 86 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ انہیں گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کےبعد اسپتال لایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آج صبح 10 بجےکےقریب وہ خالق حقیقی سے جا ملے،صوبائی حکومتی ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ اعظم خان نےنگران صوبائی کابینہ کااجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اکیس جنوری کو بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھالیا تھا، انھوں نے ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک خیبر پختونخوا ہی کے چیف سیکرٹری رہے، جنوری 1997 سے 6جون 2007 تک اعظم خان یو این ڈی پی کےپروگرام برائےتخفیف غربت کے کے مشیر بھی رہے
پاکستان کے اہم صوبے کا وزیر اعلیٰ وفات پاگئے
Date:


