گلگت بلتستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر

Date:

گلگت بلتستان میں ضلع دیامر کے علاقے ہڈور  میں نامعلوم دہشت گردوں نے مسافر بس پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد کے مطابق شام 6:30 کے قریب ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنا کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے جو گاہکوچ غذر سے راولپنڈی جارہی رہی تھی۔اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے بس مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس اور ٹرک میں آگ بھی لگ گئی اس دوران ٹرک ڈراٸیور جھلس کر جان بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرلوگوں کا تعلق کوہستان، پشاور، غذر، چلاس، روندو، سکردو، مانسہرہ اور سندھ سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...