میاں صاحب ووٹ کوعزت دیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

Date:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دینے کے اپنےبیانئے پر قائم رہیں اس کی بے عزتی نہیں کریں، کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرنا چاہئے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو عوامی مسائل کا پتہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کر رہے ہیں جو بھی حالات ہوں پیپلزپارٹی ہر پچ پر کھیلنےجانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاست زاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے جو کہ عوام اور ملک دونوں کیلئے بہتر نہیں ہے، انھوں نےکہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی اور بلوچستان میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےانھوں نےکہا کہ بلوچستان سےجو ناانصافی ہوئی ہےسابق صدرآصف علی زرداری نےاس پرمعافی بھی مانگ لی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سی پی اور گوادر پورٹ سے جڑا ہوا ہےصوبوں کی ترقی میں بھی سی پیک کا اہم کردار ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جلدی کرو ڈیل کا وقت گزر رہا ہے،ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ

امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایران کو فوری مذاکرات...

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ: ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈے تباہ، اہلکاروں کی منتقلی

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران...

آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی،جنرل شکارچی

ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل شکارچی...