چین کی بڑی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک کے لیے شپمنٹس کی نئی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے

Date:

چین کی بڑی شپنگ کمپنی نے تین ہفتوں کی بندش کے بعد خلیجی ممالک کے لیے شپمنٹس کی نئی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی بکنگ فوری طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بکنگ کے انتظامات اور سامان کی ترسیل میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خطے میں جنگی صورتحال کے باعث ان ممالک کے لیے شپمنٹس کی بکنگ عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی شپنگ کمپنی کی جانب سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی خطے کی صورتحال میں بہتری اور استحکام کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related