بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں جن کو عرف عام میں ڈسکوز کہا جاتا ہے نے ملک کے غریب عوام خوب چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، نیپرا کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق ڈسکوز نےصارفین سےزریعے زائد بلنگ کےکروڑوں روپے کی زائد کی وصولی کی ہے،جس پر نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی ڈسکوز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں 30دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔جن کے بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی تھی۔جبکہ خراب میٹرز بھی بروقت تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے اوسط بل بھیجے گئے یوں گھریلو صارفین کے جیبوں سے کروڑوں روپے نکلوائے گئے ،نیپرا نےسخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئےمعاملےکی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے
ڈسکوز نے غریب صارفین کے جیبوں پر ہاتھ صاف کردیا
Date: