جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور جوان جان کی بازی ہار گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سالہ سپاہی احمد علی شہید ہوگئے، احمد علی شہید کا تعلق چارسدہ سے ہے۔علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے
ایک اور بیٹا دھرتی ماں پر جان وار گیا
Date: