غیر ملکی خبر ایجنسی انڈیپنڈنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ناسانے کروڑوں میل کے فاصلے سے بھیجا گیا ایک سگنل وصول کرلیا ہےیہ سگنل پیغام نئی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھیجا گیا۔ناسا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے سے خلائی جہازوں سے فوری رابطہ ممکن ہو سکے گا،نئی ڈیپ سپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کے تجربے کے دوران ناساکو پہلی بار ڈیٹا کو بھی لیزر کے ذریعے چاند سے بھی دور بھیجنے میں کامیابی ہوئی ہےسائنسدانوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی خلائی جہازوں کے ساتھ رابطےکو 100گنا تیز بنا دے گی۔