قوی ہیرو نسیم شاہ پی ایس ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے جا رہے ہیں، فین فالوئنگ کی وجہ سے کئی فرنچائزز نسیم شاہ سے معاہدہ کرنا چاہتی تھیں تاہم اسلام آباد یونائٹڈ نے بازی جیت لی ہے اور ساڑھے چار کروڑ روپے میں نسیم شاہ کو اپنا حصہ بنالیا ہے،پی ایس ایل کیلئئے پلیئر کی ریٹیشن سات دسمبر کو کیا جائے گا، تاہم ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، گزشتہ برس سیلری کیپ تیرا لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا