پاک فوج کے زیر اہتمام کثیر الملکی مشقیں فجر الشرق پنجم اختتام پذیر

Date:

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، مشقوں میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو ہوا، جس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کی گئیں، مشق کرنے والے فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے آخری روز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے سمیت مستقبل کے فوجی تعاون کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا،،

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئندہ 50 دنوں میں یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کریں،ٹرمپ نےروس کو خبردار کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے...

سپریم کورٹ کا بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار

جسٹس عائشہ ملک نے فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے...

نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم اتحادی جماعت علیحدہ ہو گئی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو بڑا...