یوٹیلیٹی اسٹورز عام مارکیٹ سے مہنگے ہو گئے، اسٹورز پر بیشتر اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہےاوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 2824.74روپے ہے،جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 840 روپے کا دستیاب ہے،اوپن مارکیٹ میں ایک کلو چاول کی قیمت 220.68روپے فی کلو ہے،جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلوچاول 230روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اوپن مارکیٹ میں ایک کلو دال چنا کی قیمت 238.44روپے ہے،جبکہ یوٹیلٹی اسٹورزپر دال چنا کی قیمت 252روپے فی کلو ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 143.43روپے ہے،جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 155روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،اوپن مارکیٹ میں سفیدچنا کی قیمت 387روپے فی کلو ہے،اوریوٹیلٹی اسٹورز پر سفید چنا کی فی کلو قیمت 405روپے ہے،سپر باسمتی چاول کی قیمت اوپن مارکیٹ مارکیٹ میں 317.73روپے فی کلو ہے،اوریو ٹیلٹی سٹورز پرفی کلو باسمتی چاول کی قیمت 325روپے ہے،اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول کی فی کلو قیمت 314.55روپے ہے،او یوٹیلٹی اسٹورز پر سیلا چاول کی فی کلو قیمت370 روپے ہے،
اونچی دکان پھیکے پکوان،یوٹیلیٹی اسٹورز عام مارکیٹ سے مہنگے ہو گئے
Date: