آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا میں پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی اس دوران اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کیلئے اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کو یقین دھانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہونگے، آرمی چیف نے کہا اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ایک درخواست کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینیٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے اور پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات مارچ 2024ء میں ہونے ہیں۔جنرل عاصم منیر کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنےفیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا
عام انتخابات 8فروری کو ہی ہونگے، آرمی چیف نے واضح کردیا
Date: