بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔تازہ کارروائی میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا جس کے بعد دہشت گردفوج کی حراست میں بہیمانہ تشدد سے شہید ہونے والے تین بے گناہ شہریوں سمیت گزشتہ دو روزکے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع جموں کے علاقے اکھنور میں ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ہفتے کے روز بھی اسی علاقے میں ایک نوجوان سے جینے کا حق چھینا گیا تھا۔گزشتہ روز بھی قابض فوج نےضلع پونچھ میں تین نوجوانوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا تھا
بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،شہدا کی تعداد5ہوگئی
Date: