Home پاکستان الیکشن کمیشن نے 145سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دئے

الیکشن کمیشن نے 145سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دئے

0
الیکشن کمیشن نے 145سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشانات الاٹ کر دئے

الیکشن کمیشن نے145 سیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی ہیں تاہم تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیاہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزادامیدوار کونہ دیےجائیں،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ  افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھی بھجوا دی گئی ہےاور ہدایت کی گئی ہے کہفہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیے جائیں، تحریک انصاف سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں۔ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔تفصیل۔ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان پاکستان مسلم لیگ ن کو شیراستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب اور جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here