آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازعہ علاقے ابائے میں ہوا پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق شہید اور دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوے۔پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی پر عسکریت پسند پسپا ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستوں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور پوری لگن سے خدمات انجام دی ہیں۔اب تک پاکستان کے 181 امن دستوں کے اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے