ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے مالیاتی پالیسی ڈاکٹر ایوب ٹیکالین ٹولینا کی سربراہی میں وفدنےنگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایتھوپیا کےساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات بشمول تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، بعد میں جاری اعلامیہ کے مطابق وفد پاکستان کی جانب سے اقتصادی چیلنجز کے موثر حل سے بہت متاثر ہوا،وفد نے پاکستان کے تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے وفد کو تازہ ترین اقتصادی پیش رفت، مالیاتی پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی
پاکستان اور ایتھوپیا کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Date: