الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئےکتنے بیلٹ باکسز کا انتظام کرلیا؟؟

Date:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا۔ملک بھر میں 2لاکھ 76ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں،ذرائع کے مطابق ہر بولنگ بوتھ کے لئے دو بیلٹ باکس فراہم کئے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔دو پولنگ بوتھ پر پانچ بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا،ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پانچ لاکھ52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے، تقریباً ڈیڑھ لاکھ باکسز ریزرو رکھے گئے ہیں،زیادہ تر بیلٹ باکس پہلے سے الیکشن کمیشن کے پاس موجود تھے،محدودتعدادمیں نئےباکس خریدےگئے ہیں، الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا،بیلٹ باکس پر چار سیل لگائی جائیں گی ،بیلٹ باکس کو لگائی جانے والی ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا ،48×40×46سینٹی میٹر کاباکس ووٹ ڈالنےکےلئے استعمال کیا جائے گا،جبکہ الیکشن میں 60 لیٹر کا نیم شفاف پلاسٹک کا بیلٹ باکس استعمال کیا جا رہا ہے،بیلٹ باکس اعلی معیار کے پولی پروپیلین مواد سے بنایا گیا ہے، ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا،بیلٹ باکس بھر جانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گاآڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ،2018 میں 146.48 ملین روپے کے ضرورت سے زائد بیلٹ باکسخریدے گئےتھے۔2018 میں 87 ہزار 77بیلٹ باکس کی کمی تھی مگر 2 لاکھ2ہزار239 بیلٹ باکس خریدلئے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...