گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے،ایمان شاہ

Date:

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم رالپنڈی اسلام آباد کے وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں فورم کےصدرغلام الدین،نائب صدر عرفان مہدی،سیکریٹری فنانس اعجازحسین اورممبرسیدعارف حسین کاظمی شامل تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کے مسائل بالخصوص شہر اقتدار میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل زیر غور آئے۔ ایمان شاہ نے گلگت بلتستان کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کے کردار کوسراہا۔انہوں نےکہا کہ صحافت مسائل کی نشاندہی ،عوام میں شعور اجاگر کرنے اور معاشرتی مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔انہوں نےامید ظاہرکی کہ راولپنڈی اسلام آبادمیں موجود صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریاں مزید بہتر اور موثر انداز میں ادا کرینگے۔انہوں نےیقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وہ وزیر اعلی سے بات کرینگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نیٹکو میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیسز پر سخت کارروائی،تمام معاملات اینٹی کرپشن کے حوالے

گلگت،: منیجنگ ڈائریکٹر، نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) عثمان...

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ؛ اے سی سمیت چار افراد شہید

آج بنوں میں ایک افسوسناک واقعے میں میران شاہ...