گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم رالپنڈی اسلام آباد کے وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں فورم کےصدرغلام الدین،نائب صدر عرفان مہدی،سیکریٹری فنانس اعجازحسین اورممبرسیدعارف حسین کاظمی شامل تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کے مسائل بالخصوص شہر اقتدار میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل زیر غور آئے۔ ایمان شاہ نے گلگت بلتستان کے مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کے کردار کوسراہا۔انہوں نےکہا کہ صحافت مسائل کی نشاندہی ،عوام میں شعور اجاگر کرنے اور معاشرتی مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔انہوں نےامید ظاہرکی کہ راولپنڈی اسلام آبادمیں موجود صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریاں مزید بہتر اور موثر انداز میں ادا کرینگے۔انہوں نےیقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وہ وزیر اعلی سے بات کرینگے
گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے،ایمان شاہ
Date: