نگران حکومت نے کتنےقرضے لیے تفصیلات منظر عام پر آگئے

Date:

 وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے 17 اگست 2023 سے لیکر 31 جنوری 2024 تک 19 ہزار 830 ارب روپے کا مقامی قرض لیا اور 17 ہزار 934 ارب روپے کا قرض واپس کیاجبکہ سابقہ مدت یکم فروری 2023 سے لیکر 16 اگست 2023 تک لیا گیا مقامی قرض 19 ہزار 862 ارب روپے تھا جبکہ 14 ہزار 31 ارب روپے کا قرض واپس کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نگران دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو سابق مدت میں 5831 ارب روپے تھا، سابق مدت کے مقابلے قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے سابق مدت کے 8.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیااور 3.6 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا،جبکہ سابق مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیاتھاوزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت کو 22 فیصد کا پالیسی ریٹ ورثے میں ملا جو سابق مدت کے دوران اوسطا 19.5 فیصد تھا ۔۔ نگران دور میں ٹریژری بلز کا حجم 1.6 ٹریلین روپے تک آگیا جو سابق مدت میں 3.3 ٹریلین روپے تھا جس سے حکومتی مالیاتی ضروریات کم کرنے میں مدد ملی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...