پیوٹن نےایک بار پھرصدارتی انتخاب جیت لیا، پانچویں بار صدرمنتخب

Date:

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق کامیاب انتخابی عمل کے بعد ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنزبند کر دئیے گئے ہیں میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنز بندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے اپنےووٹ کا حق استعمال کیاتھا۔ابتدائی نتائج کے مطابق صدرپیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بار روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی باریوکرین سے قبضے میں لئےگئےعلاقےخیرسون اور ڈونیسک سمیت دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔روسی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔جبکہ دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پربھی سوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...