وزیر خزانہ سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

Date:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ نے ملاقات کی اس دوران باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملی اور اقتصادی ترقی متعلق اقدامات پر بات چیت کی گئی،ملاقات کے بعدجاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات کا مقصداقتصادی ترقی کوفروغ دینا، مالیاتی استحکام کو بڑھانا اور ملک کے اندر پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے،ملاقات کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،ملک کی ترقی کے ایجنڈے کے لیے دونوں اداروں کی مہارت اوروسائل کوبروئےکار لانے سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں زراعت، پاور سیکٹر اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ممکنہ شعبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...