دمشق حملے، اسرائیل کے منہ پر زوردار تمانچہ ماریں گے، سید علی خامنہ ای

Date:

ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک کےاعلیٰ حکام اور عہدیداروں سے اہم ملاقات کی اس دوران شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دیں گےصہیونی حکومت کو اپنی غلطی پر سخت پچھتانا پڑے گا۔ایران کے سپریم لیڈر نے صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ صہیونی حکومت کو ہمارے بہادر جوان آہنی ہاتھوں سے جواب دے کر سبق سکھائیں گے۔غزہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سیدعلی خامنہ ای نےکہاکہ غزہ کےاہم مسئلے کو عالمی رائے عامہ کی ترجیح سے باہر نہیں ہونے دینا چاہیے۔سل کشی، قتل عام،عورتوں، بچوں، مریضوں اور اسپتالوں پر حملے جیسے صیہونی حکومت کے جرائم کی حالیہ تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی اور جرائم اس حد تک ہیں کہ یورپ اور امریکا میں مغربی کلچر کے پروردہ افراد تک نے صدائے احتجاج بلند کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...