صیہونی رژیم کسی اصول اور اقدار پر عمل پیرا نہیں، ایرانی صدر

Date:

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام تعزیتی خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ الشاطی مہاجر کیمپ پر صیہونی رژیم کے جنونی اقدام کی وجہ سے آپ کو اپنے تین بے گناہ و عزیز فرزندوں اور اُن کے ہمراہ افراد سے محروم ہونا پڑا۔ جس پر ایرانی عوام اور میں بہت غم زدہ ہوں۔ بلا شبہ اس بھیانک جرم نے صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم اور بچوں کے قتل کی عادت کو آشکار کیا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل تباہی کی دلدل میں پھںسنے اور مزاحمتی محاذ کے مقابلے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے انسانیت سوز جرائم انجام دے رہا ہے جو انسانیت کے خلاف جرائم میں کسی اخلاقی و انسانی اصول کی پاسداری نہیں کرتا۔انھوں نے لکھا ہے کہ بد قسمتی سے انسانی حقوق کے دعوے دار تاریخ میں ایسے بے مثال جرائم کو نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ خاموشی اور ان بزدلانہ اقدامات کی حمایت کر کے صیہونی ریاست کو اس طرح کی کارروائیوں کے تسلسل کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ ایسے کردار اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ میں نہایت افسوس کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں آپ کے خاندان اور مقاومتی محاذ کے مجاہدین کو تعزیت پش کرتا ہوں۔خداوند متعال سے شہداء کے عالی درجات اور آپ کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مقاومت کے نورانی راستے پر آپ کی ثابت قدمی اور اس مقدس مشن پر کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...