آئی ایس پی آر کے مطابق چند روز قبل بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کاوشوں سے فوری طور پر حل کرلیا گیاتھا
تاہم اس کے باوجود بعض عناصر نے مخصوص مقاصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم شروع کر دیا، ترجمان کے مطابق منصفانہ اور بامقصد تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ انکوائری کی جائے گی
جس کیلئے پاک فوج اور پولیس کی مشترک ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے، اور حقائق کا پتہ لگاکر ذمہ داران کی تعین ہوسکے، اس سلسلے میں سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی،،