ایران نے اسرائیل پر حملوں کے دوران اسرائیل کی مدد کرنے پر اردن کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ایران نےاردن کوخبردار کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد ڈرونز کو اردن کے طیاروں نے تباہ کیا تھا۔
ایران نے پہلے ہی دیگر ممالک کو تنازعے سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا اور اسرائیل کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی پاسدران انقلاب نے امریکا کو بھی اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔